Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیرخزانہ صحافیوں کے تُند و تیز سوالات پرغصے میں آگئے

آنے والے بجٹ کی تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئرکی جائیں گی
شائع 29 مئ 2023 01:39pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے تندوتیزسوالات پرغصے میں آگئے ، ان سے آنے والے بجٹ کی تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئرکیے جانے کی خبر پرسوالات کیے جارہے تھے۔

صحافی نے وزیرخزانہ سے سوال کیا کہ کیا کیاآئی ایم ایف سے معائدہ نہ ہوناآپ کی ناکامی ہےجس پر وزیرخزانہ نے جوابی استفسار کیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے؟ ہم نے ہربین القوامی ادائیگی کی ہے۔

وزیرخزانہ سے مزید پوچھا گیا کہ آپ کوپہلی بارمشکل معاشی حالات ملے اورسنبھال نہیں پارہے۔ جس پران کا جواب تھا کہ ، ’آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔‘

انہوں نئےبجٹ اورآئی ایم ایف کے حوالےسے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریزکیا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف اپنا 9 واں جائزہ بجٹ سے پہلے کلیئر کر دے، جو آئندہ ماہ جون کے شروعات میں پیش کیا جانا ہے کیونکہ اس کے لیے تمام شرائط پہلے ہی پوری ہو چکی ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ چیزیں مانگی گئیں ہیں جس کی ہم تفصیلات دینے کو تیار ہیں وہ بجٹ کی تفصیلات مانگتے ہیں ہم وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔

Ishaq Dar

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div