Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شوبز نہیں چھوڑا، بھارتی اداکارہ نے خبروں کی تردید کردی

اداکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا
شائع 30 مئ 2023 09:40pm

بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

دیپیکا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں مگر ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر خبریں چلائی گئیں تھیں کہ بھارتی ٹی وی شو ’سسرال سمر کا‘سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

واضح رہے دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ سسرال ثمر کا ’ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔

مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔

Dipika Kakar