Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پرویز الہی اہلخانہ کی آڑ میں گلگت بلتستان نکل رہے تھے، اندرونی کہانی

پرویز الہٰی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شائع 01 جون 2023 09:13pm

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی فیملی اور بچوں کا سہارا لے کر فرار ہونے والے تھے، شک ہونے پر پولیس نے بلٹ پروف گاڑٰی سے پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا۔

ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویزالہیٰ گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، وہ گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق 2 گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں پرویزالہٰی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی، چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا، دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور شیشہ توڑنے کی کوشش کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسی دوران باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا۔

پولیس نے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ ظہور پیلس سے گرفتار کرلیا۔

pti

arrest

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

zahoor palace

Politics June 1 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div