Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

16 سال بعد 54 ارب روپے قرض معافی پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 7 جون کو سماعت کرے گا
شائع 02 جون 2023 04:56pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے بینکوں سے 54 ارب روپے قرض معافی پر ازخودنوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 7 جون کو 54 ارب روپے قرض معافی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے حکومت، سرکاری و نجی بینکوں اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ وکلاء تنظیموں اور قرض معافی کمیشن کے فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بینکوں سے اثر رسوخ کے ذریعے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کے خلاف 2007 میں ازخود نوٹس لیا تھا۔

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan

Supreme Court of Pakistan

Suo Moto

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div