Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دو جوان شہید

فورسز کی کارروائی سے دودہشت گرد ہلاک اور دو زخمی، آئی ایس پی آر
شائع 05 جون 2023 09:22am
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فورسز کی مؤثر کارروائی سے دو دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیاسر اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے فائرنگ سے نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ISPR

South Waziristan

security forces operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div