Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان بھارت اور چین میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے محسوس کیئے گئے
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 01:54pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان، بھارت اور چین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے محسوس کیئے گئے ہیں۔

گلگت بلستان، آزادکشمیر، راولپنڈی، اٹک، ہری پور کے علاوہ دیر، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

اس کے علاوہ جہلم، حافظ آباد، سوات، باغ آزاد کشمیر، وادی نیلم، شکر گڑھ، ظفر وال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مختلف شہروں میں احتیاط اور خوف کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کشمیر کے مشرق میں تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر، نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

azad kashmir

india

china

پاکستان

earthquake

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div