Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

روس کے بعد وزیراعظم کو آزربائیجان سے سستے تیل کی امید

وزیراعظم فرانس بھی جائیں گے۔
شائع 13 جون 2023 03:37pm
علامتی تصویر بزریعہ اے پی پی
علامتی تصویر بزریعہ اے پی پی

حکومت نے روس کے بعد وسط ایشیائی ممالک سے سستے تیل کی درآمد کی کوششیں تیز کردیں، وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے آذربائیجان اور آئندہ ہفتے فرانس کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم جمعرات کو آذربائیجان کےصدر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات باکو میں ہوگی۔

وزیراعظم پیرس میں عالمی مالیاتی سمجھوتہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، پیرس میں کانفرنس 22اور 23 جون کو ہوگی، کانفرنس میں وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل روس کا پہلا خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، جس سے تیل کی انلوڈنگ جاری ہے، پاکستان ریفائنری شپمنٹ کو سنبھالے گی۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

PM Shehbaz Sharif

Russian oil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div