Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو اڑھائی کروڑ روپے کا چیک جاری کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے چیک وصول کیا
شائع 13 جون 2023 10:57pm

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اڑھائی کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک جاری کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کا خصوصی چیک پاکستان اسپورٹس بورڈ سے وصول کیا۔

پی ایچ ایف نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری اور اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی شعیب کھوسو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے خصوصی گرانٹ ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالہ سے انتظامات کے سلسلہ میں جاری کی گئی ہے ، پی ایچ ایف قومی کھیل کی بہتری اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائیندگی کے لئے کوشاں ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے بھجوائی گئی انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائیندگی اورحالیہ شاندار کارکردگی کو نہ صرف شائقین ہاکی نے سراہا بلکہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی نے پاکستان ہاکی کو خصوصی گرانٹ بھی جاری کی ہے۔

حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ منسٹر آئی پی سی احسان مزاری قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے خواہاں ہیں اور انکی خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی بام عروج ہر جگمگائے، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی بہترین کارکردگی دکھانا شروع کرے گی تو پاکستان ہاکی کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا، احان الرحم مزاری نے اپنا وعدہ پورا کیا جس کے لئے ان کا مشکور ہوں۔

حیدرحسین نے کہا کہ ماضی میں جتنی بھی فتوحات پاکستان ہاکی میں حاصل ہوئیں ان میں حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی تعاون اور کھلاڑی کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون شامل رہا، پاکستان ہاکی کی ترقی اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت حکومت پاکستان کے مالی تعاون کے بغیر سہل نہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 25 ملین کا چیک پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جاری کردیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے پی ایچ ایف کو خصوصی گرانٹ کا چیک ڈائریکٹر فنانس و آڈٹ پی ایس بی فیضان جنجوعہ اور اکاؤنٹس آفیسر پی ایس بی محمد اکرم بھٹی نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا۔

اس موقع ان کے ہمراہ اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن حنیف خان اور اولمپیئن رحیم خان بھی موجود تھے۔

پاکستان

karachi

ہاکی

Pakistan Hockey Federation

pakistan sports board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div