Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سری لنکا کیخلاف سیریز میں کون سا کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوگا

کرکٹر نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کیخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا
شائع 13 جون 2023 11:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول ابھی جاری ہونا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف 23 سالہ نوجوان فاسٹ بولر کو بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے پہلے اپنے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی، سری لنکا کرکٹ بورڈ جلد ہی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا، جو کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہے۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی، البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیست سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف بولر کی گیند بازی کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔

اب امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر کو آرام دیا جائے کیونکہ رواں برس ایشیا کپ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ہے جس میں شاہین کی موجودگی لازمی ہے۔

قبل ازیں افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاہین آفریدی سمیت سینیئر پلیئرز کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا تھا، جس میں پاکستان کو بری شکست ہوئی تھی۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

Shaheen Shah Afridi

pakistan vs sri lanka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div