برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں تین افراد کی پراسرار موت، 1 شخص گرفتار

تینوں افراد کی لاشیں سڑک پر پائی گئی تھیں
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 08:16pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

نوٹنگھم میں 3 افراد کے قتل کے شبے میں 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ رات برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں 3 افراد کی پراسرار موت ہوگئی، اور تینوں افراد کی لاشیں مختلف جگہوں سے برآمد ہوئیں، جب کہ ایک واقعے میں 3 افراد کو نامعلوم شخص نے زخمی کردیا۔

نوٹنگھم پولیس نے بتایا کہ 3 افراد کے قتل کے شبے میں 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور خیال کیا جارہا ہے کسی شخص نے ان تمام افراد پر وین چڑھا دی تھی، اس حوالے سے پولیس اور انسداد دہشت گردی یونٹ نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ، تینوں افراد کی لاشیں سڑک پر پائی گئی تھیں، مرنے والے دو نوجوان نوٹنگھم یونیورسٹی کے طالب علم تھے، اور تیسرے شخص کی لاش ایک اور سڑک پر پائی گئی، جب کہ تیسرے واقعہ میں تین افراد کو سڑک پر زخمی کیا گیا۔

killing in england

3 people killed in Nottingham