Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مشکل معاشی صورت حال میں تاجروں کے بلند حوصلے دیکھ کر خوشی ہوئی، بلاول بھٹو

تاجر برادری کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرخارجہ
شائع 14 جون 2023 09:41pm

وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ‏تاجر برادری نے ملکی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، مشکل معاشی صورت حال میں ان کے بلند حوصلے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

لاہور میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں ملک بھر کے تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، مجھے مشکل معاشی صورت حال میں ان کے بلند حوصلے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ‏تاجر برادری نے ملکی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی تاجر برادری کے مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

بلاول بھٹو سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر رہنما چودھری منظور احمد اور پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اور ینگ ڈاکٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چوہدری منظور احمد کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات اور پنجاب میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ضلع قصور کی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین الیکشن کمپین پر چوہدری منظور کی کاوشوں کو سراہا، جب کہ چوہدری منظور نے باغ الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div