Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کشتی حادثے کے شہید پاکستانیوں کا خون حکمرانوں کے ہاتھوں پر ہے، سراج الحق

حکمران ملک اور قوم پر بوجھ ہیں، ان کے پاس معیشت کا علاج نہیں ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 20 جون 2023 08:57pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے شہید پاکستانیوں کا خون حکمرانوں کے ہاتھوں پر ہے، حکمران ملک اور قوم پر بوجھ ہیں، ان کے پاس معیشت کا علاج نہیں۔

میدان لوئر دیر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھونس اور دھاندلی سے قوم کا اعتماد موجود ہ نظام سے اُ ٹھا گیا ہے، کراچی میئر کے انتخاب بدترین د ھاندلی کی واضح مثال ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں بد امنی ہے، بے روزگاری، کرپشن کا دور دورہ ہے، بھیک اور سود پر لیا جانے والا قرض اشرا فیہ کے فضول خرچیوں کی نذر ہو رہا ہے، حکمران ملک اور قوم پر بوجھ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس معیشت کا علاج نہیں ہے، ڈگری ہولڈرز ملک سے بھاگ رہے ہیں، یونان میں کشتی میں شہید 298 پاکستانیوں کی ذمہ دار اشرا فیہ ہے، شہید پاکستانیوں کا خون حکمرانوں کے ہاتھوں پر ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، قوم ظلم کے خلاف ووٹ کی طاقت سے جہاد کریں، علما اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div