Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت : ’ٹائٹن‘ کی گمشدگی 2006 میں دکھا دی گئی تھی

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی آبدوزمیں پاکستانی باپ بیٹا سوار تھے
شائع 22 جون 2023 02:14pm

مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہورامریکی سمپسن کارٹون میں دکھائے جانے والے ایک اور واقعے نے حقیقت کا روپ دھارلیا۔ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی لاپتہ آبدوزٹائٹن کا واقعہ بھی پہلے ہی دکھا دیا گیا تھا۔

سال 1989میں شروع کی جانے والی یہ کارٹون سیریز 3 دہائیوں سے زائد سے جاری ہے اور اس کی وجہ شہرت مختلف اقساط میں پیش کیے جانے والے واقعات کا حقیقی دنیا میں بھی ہو بہو رونما ہونا ہے۔

کچھ چیدہ چیدہ مثالوں میں ٹرمپ کو امریکا کی صدارت ملنا ، کمیلا ہارس کا نائب صدر منتخب ہونا، اسمارٹ واچ کاآئیڈیا متعارف کرانا، 9/11 واقعے سمیت دیگرشامل ہیں۔

سمپسن کی 8 جنوری 2006 کو نشر کی جانے والی قسط میں آبدوز کے لاپتہ ہونے سے متعلق دکھایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اور بیٹا ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے سمندر کی تہہ میں جاتے ہیں جہاں آبدوز کا رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔کارٹون میں آکسیجن کم ہونے کا الرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

سمپسن میں دکھایا گیا تھا کہ آبدوز واپسی کے راستے میں سمندر میں کسی جگہ پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سطح سمندر پر نہیں آسکتی۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس کلپ پرکیے جانے والے تبصروں میں کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔

Submarine

Titanic Wreck

TITANIC SUB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div