Aaj News

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو نوٹس جاری کردیا
شائع 22 جون 2023 04:16pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

پٹیشنر کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا، پولیس شیخ رشید کے گھر سے دو گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔

شیخ رشید کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور گھر پر چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات اور پولیس چھاپے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Sheikh Rasheed

Islamabad High Court

Awami Muslim League

justice tariq mehmood jahangiri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div