Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

آبدوز اور کشتی حادثے پر مغربی منافقت کو باراک اوباما نے گھٹیا قرار دیدیا

ٹائٹن آبدوز کو تارکین وطن کی کشتی حادثے سے زیادہ توجہ دی گئی، سابق امریکی صدر
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 11:29am
سابق امریکی صدر باراک اوباما۔ فوٹو — انالدو ایجنسی
سابق امریکی صدر باراک اوباما۔ فوٹو — انالدو ایجنسی

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹائٹن سب میرین اور یونان میں تارکین وطن کشتی حادثے پر مغربی منافقت کو گھٹیا قرار دے دیا ہے۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک تقریب سے خطاب میں باراک اوباما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے پانچ افراد کو لیکر ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے جانے والی آبدوز جوکہ نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کے ساحل سے غائب ہوئی، اسے یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے سے زیادہ توجہ دی گئی۔

سابق امریکی صدر نے ترقی یافتہ ممالک میں پناہ گزینوں کی آمد سے متعلق کہا کہ یہ ایک ناقابل برداشت صورتحال ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔

ٹائٹن آبدوز کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد اس کے ریسکیو آپریشن کو یونان کے قریب کشتی حادثے کی نسبت زیادہ ترجیح دی گئی جس پر صحافیوں، کارکنوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کشتی میں شام، مصر، فلسطین اور پاکستان سے تقریباً 750 مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔

دریں اثنا، برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)، امریکی میڈیا ادارت سی این این، نیو یارک ٹائمز اور دیگر دوسری نیوز ویب سائٹس ٹائٹن ریسکیو آپریشن کی لائیو کوریج کر رہی تھیں۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے اور ریسکیو آپریشن میں اگرچہ یونان کی طرف سے تاخیر ہوئی، لیکن طاقتور میڈیا آؤٹ لیٹس کی طرف سے منٹ بہ منٹ کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی یونان کے ساحل پر ماہی گیری کی کشتی الٹنے سے کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دوسری جانب ٹائٹن آبدوز کے ذریعے بحرہ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے جانے والے پانچ افراد کی زیر آب ہلاکت کا اعلان بھی ہو چکا ہے جس میں دو پاکستانی شامل ہیں۔

Obama

Greece Boat Disaster

Titanic Wreck

Submarine Titan

Titan Sub