Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ٹورنامنٹ بھارت کے شہر چنائے میں 3 سے 12 اگست تک کھیلا جائے گا
شائع 23 جون 2023 07:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ بھارت کے شہر چنائے میں 3 سے 12 اگست تک کھیلا جائے گا۔

ائیشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے اور ٹرافی لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان اور چوتھا میچ 7 اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا۔

قومی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری لیگ میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کا فائنل 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

From Lahore

ہاکی

Pakistan vs India

Pakistan Hockey Federation

Asian Hockey Federation

asian hockey champions trophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div