Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان نے بجٹ میں ہماری شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں، آئی ایم ایف مشن چیف

قرض پروگرام کی جلد بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ناتھن پورٹر
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے نئے بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز کے ذریعے ”آج نیوز“ کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستانی حکام نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معاشی اصلاحات کے پروگرام کے مطابق فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔

ناتھن پورٹر کے مطابق ان اقدامات میں میں پارلیمنٹ کی جانب سے ایک ایسا بجٹ منظور کرنا بھی شامل ہے جس میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے، نئے بجٹ میں ترقیاتی اور سماجی شعبے کیلئے فنڈز بڑھائے گئے اور فارن ایکس چینج کی بہتر کارکردگی کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے، جب کہ ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے جلد معاہدے اور امداد فراہم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، قرض پروگرام کی جلد بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

جلد معاہدہ متوقع

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، آئی ایم بھی معاہدے کی جلد تکمیل چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا 6.7 ارب ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکج جمعہ کے روز ختم ہوجائے گا، اس پیکج کی 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کی ادائیگی باقی ہے، 9 ویں جائزہ پروگرام میں پاکستان 1.1 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا متمنی ہے، آئی ایم ایف نے یہ فنڈز گزشتہ برس ماہ نومبر سے روکے ہوئے ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ دو روز میں متوقع ہے

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ منگل کی صبح کو ہوا جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر اہم گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔

گفتگو میں وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔ کرسٹینا جورجیوا نے وزیراعظم شہبازشریف کے قائدانہ عزم کوسراہا۔

IMF

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div