Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: وریندر سہواگ نے پاکستان سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

سابق کرکٹر کا پاکستان کیخلاف ورلڈکپ میں سب سے پسندیدہ میچ کونسا تھا
شائع 27 جون 2023 08:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریند سہواگ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کردی۔

’پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں آنے سے فائنل سے پہلے فائنل ہوگا‘

بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا تو اس موقع پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میرے سیمی فائنلسٹ ہیں، پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں آنے سے فائنل سے پہلے فائنل ہوگا۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ ورلڈ کپ میچ 2011 میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں بھی شعیب اختر کے خلاف 15 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جنگ کا انتظار کر رہا ہوں، ہوسکتا ہے 2011 موہالی سیمی فائنل دوبارہ دیکھا جا سکے۔

’پاک بھارت میچ میں کھلاڑی اندر سے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں‘

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، مجھے نہیں معلوم میچ کون جیتے گا لیکن لیکن جس ٹیم نے پریشر ہینڈل کیا وہ ہی کامیاب ہوگا، پہلے کی نسبت بھارت اب پاکستان کے خلاف پریشر ہینڈل کرلیتا ہے، پاک بھارت میچ میں کھلاڑی اندر سے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست اور مداحوں سے تنقید کا ڈر کھلاڑیوں کے اندر ہوتا ہے۔

’15 اکتوبر کے ٹکٹ 15 سیکنڈ میں فروخت ہوجائیں گے‘

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم 90 کی دہائی میں بھارت سے بہتر کرکٹ کھیلتی تھی، اس کے بعد بھارت نے پاکستان سے بہتر کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بڑا کرکٹ میں اور کوئی میچ نہیں ہوسکتا، 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں 15 سیکنڈ میں فروخت ہوجائیں گی۔

’اس دور کا بہترین بیٹر پاکستان ٹیم کی کپتانی کرے گا‘

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بہترین ٹیم ہے جس کی کپتانی موجودہ دور کے بہترین بیٹر بابر اعظم کریں گے، پاکستان کا ہر شہری بابر اعظم کو فالو کرتا ہے، بابر کی کَور ڈرائیو سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

’بابراعظم، ویرات کوہلی اور جو روٹ سب سے زیادہ رنز بنائیں گے‘

اس موقع پر سری لنکا کے سابق اسپن بولر مرلی دھرن نے کہا کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ویرات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائیں گے۔

مرلی دھرن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فائنل میں کھیلتے دیکھنے کی خواہش ہے، پاکستان ٹیم ایک میچ میں اچھا کھیلتی ہے لیکن اگلے ہی میچ میں اس کی پرفارمنس تنزلی کا شکار ہو جاتی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم عدم تسلسل کا شکار ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ بہت کمزور ہے، بیٹنگ کو بہتر کرلیں تو پاکستان کو ورلڈکپ میں شکست دینا مشکل ہوگا۔

ICC

Wasim Akram

mumbai

former indian crickter

Pakistan vs India

virender sehwag

ODI World Cup

icc cricket world cup

muthaiya murlidharan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div