Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزارت مذہبی امورکے افسراعظم چانڈیو دوران حج انتقال کرگئے

اعظم چانڈیو ڈی جی حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 10:39pm

وزارت مذہبی امورکے افسر اعظم چانڈیو حرکت قلب بند ہونے سے سعودی عرب میں انتقال کرگئے۔

وزارت مذہبی امور کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں انتقال کرگئے۔

اعظم چانڈیو ڈی جی حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم گزشتہ روز وقوف عرفہ کے موقع پر ان کی حرکت قلب بند ہو گئی جس سے ان انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ عازمین ”حج“ کے سب سے اہم ستون میں میدان عرفات میں دن گزارتے ہیں، جسے وقوف عرفہ کہا جاتا ہے، لیکن جب حجاج کرام ”لبیک اللہ لبیک“ کا نعرہ لگاتے ہوئے عرفات میں داخلہ ہوئے اور ”رحمت کے پہاڑ“ پر تیز تپتی دھوپ میں بہت سے نمازی گناہوں سے نادم ہوکر عبادت کے دوران رورہے تھے، تو سخت گرمی تھی۔

پیر کے روز عرفات کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ (113 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا، اورعازمین نے چھتریوں سے سائے میں مکہ مکرمہ سے منیٰ کا سفر کیا تھا۔

سن اسٹروک سے 1000 حاجی متاثر

العریبہ نیوز کے مطابق آج بدھ کے روز بھی سورج کی تپش کے باعث حجاج کرام میں سن اسٹروک کے1000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آنے اور انتظار کی لائنوں میں زیادہ دیر تک کھڑے نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت صحت نے گرمی کی شدت میں ہیٹ اسٹروک کی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی عملے کو مطلع کریں، ان علامت میں سر درد، متلی، چکر آنا، کمزوری، چڑچڑاپن، پیاس، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، جسم کا زیادہ درجہ حرارت اور پیشاب کی کمی شامل ہیں۔

Hajj policy

Hajj 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div