Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ساری زندگی قید رہنے والی 28 سالہ چمپنزی پہلی بار آسمان دیکھ کر دنگ رہ گئی

چمپنزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 29 جون 2023 06:37pm
اسکرین گریب / ٹوئٹر
اسکرین گریب / ٹوئٹر

جانوروں کو قید میں رکھنا کسی صورت دُرست عمل تو نہیں ہے لیکن ساری ذندگی قید میں رہنے والی 28 سالہ چمپنزی نے پہلی مرتبہ آسمان دیکھا تو وہ دنگ رہ گئی۔

سی بی ایس نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ 28 سالہ چمپنزی نے پہلی مرتبہ آسمان دیکھا ہے، وہ نیویارک میں ایک ریسرچ لیب میں تھی، جہاں جانوروں کو چھوٹے پنجروں میں قید رکھا جاتا تھا۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمپنزی جب باہرآتی ہے، تو وہ دوسرے چمپنزی سے لپٹ جاتی ہے، اسی دوران وہ آسمان کی جانب دیکھ کر حیران ہوجاتی ہے۔

چمپنزی کھلی فضا میں آکر آسمان کی جانب دیکھتی ہے، اس کے چہرے کے تاثرات سے خوف عیاں ہوتا ہے تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

New York

animal rights

Chimpanzee

Animal Protection

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div