Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعودی ولی عہد سے صدر مملکت اور وفاقی وزراء کی ملاقات، حج انتظامات پر مبارکباد

محمد بن سلمان سے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے بھی ملاقات کی۔
شائع 30 جون 2023 08:51am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔

منیٰ میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت، طلحہ محمود، رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔

محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

Saudia Arabia

Rana Sanaullah

Muhammad bin Salman

President Arif Alvi

Hajj 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div