Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اس اداکارہ کی کہانی جسے شوہرکی دوسری شادی کا علم اسکے انتقال والے روزہوا

میت کے ساتھ ایمبولینس میں بیٹھی خاتون سوتن نکلی
شائع 30 جون 2023 11:41am
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

بیشترخواتین کیلئے شوہر کی شراکت ناقابل برداشت ہوتی ہے، لیکن اس صورت میں کیا کِیا جائے جب کسی خاتون کو شوہر کی دوسری شادی کا علم اس کے اس دنیا سے جانے والے روز ہو۔

مصر کی ایک اداکارہ عزۃ بھاء کو بھی اپنی زندگی میں اس کمیاب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں اہنے شوہر کی وفات کے روزاس بات کا علم ہوا کہ شوہر نے دوسری شادی کررکھی تھی۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق عزۃ بھاء تقریباً 20 برس قبل اپنے مشہور و معروف ڈراموں کے باعث عوام کے لیے ایک جانا پہچانا نام تھیں۔ تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ شاز ونادر ہی اسکرین پر دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں دیے جانے ولاے ایک ی وی انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نجی زندگی میں انہیں کافی مسائل کا سامنا درپیش رہا خصوصاً شادیوں کے حوالے سے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی 3 شادیاں ہوئیں۔

عزۃ بھاء انکشاف کیا کہ ایک سفر سے واپسی پراس وقت انہیں شدید دھچکا پہنچا جب فون کال پر ان کے ساس نے اداکارہ کو ان کے شوہر کے انتقال کی اطلاع دی۔

تاہم جب اداکارہ وہاں پہنچیں تو یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ میت والی ایمبولینس میں ایکخاتون بیٹھی تھی۔ اس پر انہیں دھچکا پہنچا اور انہوں نے صورتحال واضح کرنے کیلئے ایمبولینس کا دروازہ بجایا کیونکہ وہ جانناچاہتی تھیں کہ وہ عورت کون ہے۔

تاہم تدفین کی تقریب کے اختتام تک انہیں اس خاتون کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

بعد ازاں مرحوم شوہرکے ایک دوست نے انہیں بتایا کہ ایمبولینس میں میت کے ساتھ بیٹھی وہ خاتون ان کے شوہر کی بیوہ تھی۔

Egypt

Second Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div