Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف سے 23 واں پروگرام سائن ہوا، صرف 9 ماہ کیلئے ہے، وزیر خزانہ

ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 06:49pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 23 واں پروگرام سائن ہوا ہے، صرف 9 ماہ کے لیے ہے، وزیر خزانہمیرا ایمان ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہو چکا ہے، ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے، اگر 9 واں ریویو ہوجاتا تو دسواں نہیں ہوتا، ہم چاہتے تھے کہ پروگرام 9 ماہ سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، قرض حاصل کرنے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے، وزیراعظم

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بہت دلچسپی لی، آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط ہو چکے ہیں، پیرس میں وزیراعظم کی کاوشوں کا مشکور ہوں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ 12 جولائی کو بورڈ میٹنگ کے 3،4 روز میں 1.1 ارب ڈالرز مل جائیں گے، آئی ایم ایف سے 23 واں پروگرام سائن ہوا ہے، 2013 میں آئی ایم ایف کا واحد پروگرام مکمل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی زمینوں میں مشرق وسطیٰ کی سرمایہ کاری سمیت معاشی بحالی کے نکاتی منصوبے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اقتصادی طور پر بہت بڑا نقصان ہوا، کچھ لوگ ملک کے اندر اور باہر مایوسی پھیلاتے رہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا یہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ بھی ہوتا تو ہمارے پاس دوسرا پلان بی تھا، پلان بی میں بھی ہم نے ڈیفالٹ نہیں کرنا تھا، جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا تھا، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، ہم اپنے تمام وعدے ان شا اللہ پورے کریں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچایا، ہم ایک بار پھر ملک کی معیشت کو 24 ویں نمبر پر لائیں گے، جان توڑ کر کوشش کر رہے ہیں، خرابیوں کے باوجود بیرونی قرضوں کی وقت پر ادائیگی جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سری لنکا بننے والا ملک نہیں ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات پر کام ہورہا ہے، افواج پاکستان کے سپہ سالار معاشی پروگرام میں حصہ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف سے کسی ایسی چیز پر اتفاق نہیں کیا جو شفاف نہ ہو۔

Ishaq Dar

Finance minister

اسلام آباد

IMF

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

IMF program

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div