Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پنجاب میں پی پی کی ٹارگیٹڈ نشستیں ہیں، بلاول کو وزیراعظم بنانے کی بات نہیں کی، خورشید شاہ

امید ہے 11 اگست کواسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 01 جولائ 2023 07:37pm
fw
fw

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ٹارگیٹڈ نشستیں ہیں، ابھی بلاول کو وزیراعظم بنانے کی بات نہیں کی، بلوچستان اور کے پی میں پوزیشن بہتر ہورہی ہے، یہ میثاق جمھوریت کا حسن ہے کہ چوتھی دفعہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کر رہی ہے، الیکشن میں اتحادی پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، میثاق جمہوریت نے مارشل لاء کا راستہ روکا، اسمبلیاں تیسری بار اپنی مدت پوری کررہی ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقےسے ختم کی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے 11 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، سابقہ حکومت کو میثاق معیشت کی دعوت دی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدہ روکنے کی کوشش کی، انہوں نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرایا جو بھارت نہ کرسکا، یہ لوگ یہودیوں کی سیاست کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی کی کوشش ہے کہ ہم حکومت بنائیں، اس وقت ہم الائنس میں ہیں، بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی بات نہیں کرسکتے، جو الیکشن میں جیت کر آئے گا وہ وزیراعظم بنائے گا، آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

punjab

Bilawal Bhutto Zardari

Sukkur

khursheed shah

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div