Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سندھ کے 507 گھوسٹ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری، 39 ملازمت سے برطرف

کارروائی کے خوف سے 54 غیر حاضر ڈاکٹرز مستعفی
شائع 03 جولائ 2023 01:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: سندھ حکومت نے گھوسٹ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

محکمہ صحت سندھ نے 507 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فائنل شوکاز پر 39 ڈاکٹروں ملازمت سے برطرف کردیا۔

حکومت کی جانب سے کارروائی کے خوف سے 54 غیر حاضر ڈاکٹروں نے خود استعفیٰ دے دیا جب کہ اس ضمن می 121 ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیا گیا۔

صوبے کے گھوسٹ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی جنوری 2022 سے مئی 2023 تک کی ہے، البتہ غیر حاضر، ترقیوں میں دلچسپی نہ لینے والے ڈاکٹروں کی جگہ جونیئر کو ترقیوں کے لئے قانونی رائے طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سیر مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سے غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

karachi

Sindh government

doctors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div