Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مئی کے مقابلے مہنگائی کی شرح میں کمی، 29.4 فیصد تک آگئی

گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی۔
شائع 03 جولائ 2023 03:03pm

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہ جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ وزیر خزانہ اسحاق دار کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ جون 2023 میں 29.40 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ماہ مئی میں 38 فیصد تھی۔

گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ جون میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہ جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.76 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد اضافہ ہوا، چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آلو 65 فیصد اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں مرغی کا گوشت 58 فیصد مہنگا ہوا۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے، اور جمعہ کو آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل ہوا ہے۔

بیورو کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 2022-23 (جون جولائی) میں اوسطاً افراط زر گزشتہ سال کے 12.15 فیصد کے مقابلے میں 29.18 فیصد پر رہا۔

عارف حبیب لمیٹڈ سیکیورٹیز کے سربراہ، طاہر عباس نے کہا، ’اس کمی کی وجہ بنیادی طور پر اعلیٰ بنیادی اثرات اور خوراک اور گھریلو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا سکتا ہے۔‘

پاکستان

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div