Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردئیے
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 06:24pm

گزشہ ماہ مہنگائی کی شرح میں معمولی یعنی صرف صفر اعشاریہ دو چھ فیصد کمی ہوئی، اور مجموعی شرح 29 فیصد سے زائد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ماہ جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی، ماہ جون میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.76 فیصد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصے میں چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، جب کہ آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں چاول کی قیمت میں73فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں دال مونگ 50 فیصد، چاول 73 ، آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد سے زائد اور مرغی کا گوشت 58 فیصد مہنگا ہوا۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation

Inflation Crises

Bureau of statistics Pakistan