Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رنویر اور عالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز

یہ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی
شائع 04 جولائ 2023 09:13pm
Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani - OFFICIAL TEASER | Dharmendra, Jaya, Shabana, Ranveer, Alia | Karan

بالی ووڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی رومینٹک فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کا ٹریلر منگل کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے جسے کچھ ہی گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ڈراما، رومانس اور کامیڈی نظر آتی ہے اور یہ کرن جوہر کی 2001 کی بلاک بسٹر ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی یاد دلاتی ہے۔

ٹریلر کی ابتداء میں نظر آتا ہے کہ رنویر اور عالیہ کی کمیسٹری خوب جم رہی ہے پھر کہانی میں نیا موڑ آتا ہے دونوں کے گھر والے ان کے رشتے پر راضی نہیں ہوتے۔

اس موقع پر دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی فیملی کے پاس تین ماہ تک رہیں گے اور اگر وہ کامیاب رہے تو پھر ان کی شادی بھی کامیاب ہوجائے گی۔

ٹریلر ریلیز ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ شامل ہیں جبکہ فلم میں ان کے علاوہ دھرمندر، جایا بچن اور شبانہ عظمی بھی موجود ہیں۔

رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔

یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Ranveer Singh

Aliya bhatt

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div