Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکا میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو زندگی بھر قید رکھنے کی سزا

مجرم فوینٹس 25 سے 30 سال جیل میں گزارنے کے بعد پروبیشن کا اہل ہوگا
شائع 06 جولائ 2023 01:44pm
گیرسن فوینٹس 28 جولائی 2022 کو کولمبس، اوہائیو میں فرینکلن کاؤنٹی کورٹ آف کامن پلیز میں داخل ہوتے ہوئے (تصویر:  پال ورنن/اے پی)
گیرسن فوینٹس 28 جولائی 2022 کو کولمبس، اوہائیو میں فرینکلن کاؤنٹی کورٹ آف کامن پلیز میں داخل ہوتے ہوئے (تصویر: پال ورنن/اے پی)

امریکا میں ایک شخص 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے حاملہ کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کی ایک کاؤنٹی عدالت میں بدھ کے روز 28 سالہ گیرسن فوینٹس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

لیکن مجرم فوینٹس ایک معاہدے کے تحت 25 سے 30 سال جیل میں گزارنے کے بعد پروبیشن حاصل کرنے کا اہل ہوگا اور اسے جنسی مجرم کے طور پر بھی خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔

متاثرہ لڑکی حاملہ ہو چکی تھی اور اس نے مبینہ طور پر اسقاط حمل کرایا، اسقاط حمل سے قبل لڑکی 10 سال کی ہو گئی تھی۔

اس نے تصدیق کی کہ فوینٹس نے اس پر حملہ کیا۔

فرینکلن کاؤنٹی کے پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ فوینٹس نے کولمبس پولیس کے افسران کے سامنے اعتراف بھی کیا، اور اسقاط شدہ جنین کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ فوینٹس ہی باپ تھا۔

فوینٹس کا تعلق گوئٹے مالا سے ہے اور کولمبس میں رہ رہا تھا، اور جولائی 2022 میں گرفتاری کے بعد سے بغیر بانڈ کے قید میں تھا۔ اگر وہ پیرول پالیتا ہے، تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اسقاط حمل سے قبل متاثرہ لڑکی چھ ہفتے اور تین دن کی حاملہ تھی۔

Child Rape

Rape

Child Abuse

Abortion

Gerson Fuentes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div