Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہوگیا
شائع 07 جولائ 2023 06:18pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھادی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا2لاکھ8ہزار 400روپے پرپہنچ گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہوگئی۔

ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 12 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1917 امریکی کرنسی ہو گئی۔

مزید برآں فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2480 روپے اور 2126.20 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div