Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر آف لوڈ، 20 لاکھ روپے آئن لائن ادا کیے

مسافر کی نشاندہی پر ایئرپورٹ سے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 09 جولائ 2023 02:11pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا، جس کے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر نے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے اور ویزا لیا، مسافر کی نشاندہی پر ایجنٹ فیاض حسین اور سالک شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

FIA

karachi airport

canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div