Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
30 Shawwal 1445  

ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کی پچھلی جانب ایک ٹرک آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا ہے.
شائع 10 جولائ 2023 03:35pm

کینیڈا کے مونٹریال ائرپورٹ پر پیش آںے والے حادثے کے نتیجے میں ایک بوئنگ 777 جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

ائرپورٹ پر کھڑے ائر کینیڈا کے بوئنگ 777 - 300 طیارے کے نیچے موجود سروس ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے جہاز کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ آگ کی تپش سے جہاز کی باڈی اور اور ایک دروازہ متاثر ہوا۔

آگ کا گاڑھا دھواں طیارے کے کیبن میں بھی داخل ہوگیا۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کی پچھلی جانب ایک ٹرک آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا ہے، آگ جہاز تک پہنچ رہی ہے، جس سے اس کا پچھا حصہ کالا پڑ گیا ہے۔

متاثرہ جہاز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا مونٹریال سے پہنچا تھا اور اسے اپنی اگلی پرواز کے لیے تیار کیا جارہا رتھا

خوش قسمتی سے حادثے میں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

fire

Montreal Airport

Air Canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div