Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان کا بھانجا اور رشتے دار خواتین کور کمانڈر کے گھر کے باہر آئس کریم کھانے گئے تھے؟ خواجہ آصف

9 مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ صرف پی ٹی آئی چیئرمین تھا، وفاقی وزیر
شائع 10 جولائ 2023 06:29pm

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ صرف پی ٹی آئی چیئرمین تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ صرف پی ٹی آئی چیئرمین تھا، اللہ نے اس کو ناکام بنایا ورنہ اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، قومی اسمبلی کی تحلیل، استعفے اور پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کی ناکامی کے بعد 9 مئی ساری چالیں مات ہوئیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں ٹرک پہ کھڑا آپ کا بھانجا اور کور کمانڈر کے گھر باہر آپ کی عزیز خواتین آئس کریم کھانے گئی تھیں، آپ کی پارٹی کی 12خواتین زیر حراست ہیں، آپ کوئی شرم کریں حیا کریں۔

وزیردفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سر پہ بالٹی پہن کر عدالتوں سے تھوک کے حساب ضمانتیں کرواتے ہیں، لیڈر دلیر ہو تو لیڈ کرتا ہے، بزدل ہو تو ورکر قربان کرتا ہے، چاہے خواتین ہوں، دلیر مفرور قائدین کے ساتھ واٹس ایپ پہ میٹنگ میٹنگ کھیلتا ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

PMLN

imran khan

Khawaja Asif

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div