Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والے کا جنازہ نکالا اب دفن کریں گے، مولانا فضل الرحمان

اسرائیل امریکا اور مغرب کےہاتھوں کا خنجر ہے، سربراہ جے یو آئی
شائع 11 جولائ 2023 11:43pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کے اچھے کردار کو اجاگر کرنا چاہئے، انسان کوتاہیوں کا پتلا ہے، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، ہم کمزوریوں کو اچھالنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور اچھائیوں کا ذکر کرنے میں بخل سےکام لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سال 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد حجاج تھے، بھارتی حجاج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کےانتظامات ہم سےاچھے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسجد اقصی یہودیوں کے نرغے میں ہے، اقوام متحدہ ہو یا بین الاقوامی برادری بیت المقدس کی جغرافیائی حالت کو متنازع تسلیم کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے انسانی کی تکلیف میں اضافہ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگرقوتیں انہیں اداروں کی وساطت سے غریب ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کرتی ہیں، ان اداروں سے کوئی قانون پاس ہوجائے تو ہمارا قانون غیرموثر ہوجاتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین بینک، پیرس گروپ ان سب کی پالیسیاں پسماندہ ممالک کوغلام بنانے کی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا خنجر ہے، جو آج دنیا کے سینے میں گھونپ دیا گیا، فلسطین اور بیت المقدس پر قبضے کو عالمی قوتیں سپورٹ کررہی ہیں، ایک ناجائز ملک کو تحفظ دے رہے ہیں، مغربی دنیا دہشتگردی کے نام پر پوری دنیا کو بلیک میل کررہی ہے، افغانستان سے شکست کھانے والےامریکا سے ہم مرعوب ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے۔

Israel

imran khan

Molana Fazal ur Rehman

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div