Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بونیر میں مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوچ سواڑی سے نگری اور کار امبیلہ سے دیوانہ بابا اڑگاہ جا رہی تھی
شائع 12 جولائ 2023 05:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امبیلہ تنگی کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

بونیر میں امبیلہ تنگی کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمی افراد ڈی ایچ کیو ڈگر اسپتال منتقل کردیا، جب کہ لاشوں اور شدید زخمیوں کو مردان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ امبیلہ سپلم تنگی کے مقام پر پیش آیا ہے، فلاٸنگ کوچ سواڑی سے نگری جا رہی تھی، اور کار امبیلہ سے دیوانہ بابا اڑگاہ جا رہی تھی۔

car accident

Accident

bus accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div