Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

گھریلو ابٹن سے جلد کو شفاف بنائیں

گھر میں تیار کردہ ابٹن دھوپ سے جھلسی اسکن اور داغ دھبوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شائع 13 جولائ 2023 11:57am

دنیا بھر میں زیادہ تر خواتین خوبصورت، چمکدار اور دلکش نظر آنا چاہتی ہیں لیکن بیوٹی پارلرز میں طویل سیشنز، مہنگی بیوٹی پراڈکٹس، وقت کی کمی اور مصروف طرز زندگی سے تھک چکی ہیں، اگرآپ بھی نئی کریموں کے استعمال سے تنگ آچکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو جلد کے تمام مسائل کا حل ابٹن میں تلاش کریں۔

گھر میں تیار کردہ ابٹن دھوپ سے جھلسی اسکن اور داغ دھبوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وہ ماسک ہے جو قدرتی اجزاء سے مل کر بنتا ہے جیسے ہلدی ، صندل کی لکڑی کا پاؤڈر، چنے کا آٹا یا بیسن، دودھ اور گلاب کا پانی۔ یہ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرتا ہے، سن ٹین (سورج کی شعاعوں سے جھلسنے والی جلد ) کو ہٹاتا اور چہرے سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

اس پیسٹ کو گردن، چہرے اور یہاں تک کہ پورے جسم پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جب کچھ عرصے کے لیے باقاعدگی سے دہرایا جائے تو اس کا اثر اور بھی جادوئی ہوتا ہے

یہ بہترین نسخہ ہر عمر کی خواتین و حضرات کے لیے موزوں ہے۔

ابٹن کے اجزاء:

پیلی سرسوں 5 گرام

ہلدی 25 گرام

چنے 100گرام

چرونجی 25 گرام

ٹالکم پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون

ترکیب:

ان تمام چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور پاؤڈر بنالیں

خشک جلد والے:

خشک جلد والے اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر لگائیں۔

چکنی جلد یا ایکنی والے:

جن کی جلد چکنی ہے یا چہرے پر ایکنی ہے وہ لوگ اس پاؤڈر کو دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں۔

اس لیپ کو چہرے، گردن اور ہاتھ پیروں پر لگا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد دھو لیں۔

استعمال کے بعد آپکے چہرے پرجو نکھار آئے گا وہ کسی اچھے پارلرسے کروائے گئے مہنگے فیشل سے بھی نہیں آیا ہو گا۔

Women

skincare

beauty

sunburn

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div