Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، خواجہ آصف

نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرادے گی، وزیر دفاع
شائع 13 جولائ 2023 11:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرادے گی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سال سوا سال سے پراکسی وار کر رہے ہیں، اداروں کا ردعمل جانچنے کے لیے یہ اپنے لوگوں سے ٹویٹ کراتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیرمستحکم رہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف دفاعی اداروں کو ہدف بنایا ہوا ہے،9 مئی کو زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنا ریلیف عدلیہ سے ملا آج تک کسی کو نہیں ملا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں، اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت 60 سے 90 روزمیں انتخابات کرادے گی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کے لیےاستعمال نہ ہونے دے۔

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Khuwaja Asif

Defence Minister

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div