کامیڈی اور ایڈونچر فلم وونکا کا ٹریلر جاری

فلم پندرہ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
شائع 14 جولائ 2023 12:44am

ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر فلم وونکا کا ٹریلر جاری کردیا ۔

لوگوں کو خوابوں کی دنیا میں لے جانے والے نوجوان کی منفرد مہم پر مبنی فلم میں اداکار ٹیموتھی چالامیٹ کی دلچسپ اداکاری دیکھنے کو ملے گی ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اولیویا کولمین، سیلی ہاکنز، کیگن مائیکل، میتیو بینٹن، میٹ لوکاس، روآن ایٹکنسن، جم کارٹر، نتاشا روتھول، سائمن فارنابی، پیٹرسن جوزیف، ٹام ڈیوس، راکی تھاکر، جسٹن ایڈورڈز، کالن اوبرائن، ایلی وائٹ، فریا پارکر اور کوبنا ہولڈبروک اسمتھ شامل ہیں۔

روالڈ ڈہل کی بچوں کی بہت پسند کی جانے والی کتاب چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری پر مبنی یہ فلم پیڈنگٹن کے فلم ساز پال کنگ نے ڈائریکٹ کی ہے۔

یہ فلم پندرہ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Wonka