Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ روپے کا کیش چوری

نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج
شائع 14 جولائ 2023 01:42pm
فیض حمید کے بھائی نجف حمید۔ فوٹو — فائل
فیض حمید کے بھائی نجف حمید۔ فوٹو — فائل

سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر پر چوری ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے دیئے گئے بیان میں نجف حمید نے بتایا کہ ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کرکے لے گئے۔

نجف حمید کا کہنا تھا کہ وہ چوری کے روز گھر میں موجود نہیں تھے اور اس دن علاج کے لیے لاہور میں موجود تھے، جب وہ واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون غائب تھا۔

Faiz Hameed

Robbery

chakwal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div