اینکر ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد والد کے نقشِ قدم پر چل پڑیں
مرحوم صحافی اور اینکر ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے اپنے والد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا ۔
والد ارشد شریف کی طرح اب ان کی جواں سالہ بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کا انتخاب کرتے ہوئے ’اے آر وائی نیوز‘ پر بطور رپورٹر کیریئر کا آغاز کردیا۔
علیزہ ارشد مرحوم صحافی کی پہلی اہلیہ سمعیہ ارشد کی بیٹی ہیں اور انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد سے نیوز چینل کے اسٹاف رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
ارشد شریف کو پہلی اہلیہ سے چار بچے تھے جس میں سے ان کی بیٹی اور بیٹا علی ارشد 18 سال سے زائد العمر ہیں۔
یاد رہے کہ تین دہائیوں تک صحافت سے وابستہ رہنے والے ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں براعظم افریقہ کے ملک کینیا میں قتل کیا گیا تھا اور تاحال ان کے قتل کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔