Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’انتظار ہے پی ڈیم ایم کب ”آلو والی بریانی“ پرپابندی عائد کرتی ہے‘

چیئرمین پی ٹی آئی کی پسند ’آلووالی بریانی‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 04:12pm
تصویر: کے فوڈز
تصویر: کے فوڈز

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا استعمال کرنے والے صارفین کیلئے آج ’آلووالی بریانی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

کلک کرکے دیکھیں تو بریانی کے شیدائی اس ٹرینڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے ہوئے تبصرے کررہے ہیں۔

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآج آلو والی بریانی کا ہیش ٹیگ مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کوئی آلو والی بریانی کی تعریف میں مگن ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ بریانی تو آلو کے بغیر ہی اچھی لگتی ہے۔

یہ ٹرینڈ دراصل سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اس انٹرویو کی بدولت وجود میں آیا جس میں وہ آلو والی بریانی کو اپنی پسندیدہ قراردے رہے ہیں۔

ٹوئٹر اسپیس میں سوالات کے جواب دینے والے عمران خان سے معروف امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے پوچھا تھا کہ، ’ آپ کو بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیرآلو کے؟’۔

اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں 40 سال قبل ایسے کھانوں کا شوق تھا جن میں بریانی بھی شامل تھی اور وہ بھی آلو والی۔

اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا۔ انہوں نے دلچسپ تبصروں میں عمران خان کی پسند کو سراہنے کے علاوہ مشورے بھی دیے۔

کئی ایک کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی یاد بھی ستائی۔

پی ٹی آئی حامیوں نے اپنی ٹویٹ میں طنزاً لکھا کہ انہیں انتطار ہے حکومت کب آلو والی بریانی پر پابندی عائد کرتی ہے۔

صارفین نے آلو کی خوشی بھی خوب اجاگرکی۔

imran khan

Biryani

#BiryaniWithAaloo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div