ٹک ٹاکر عفان ملک کی علشبہ انجم سے منگنی ٹوٹ گئی

دونوں کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق گزشتہ کئی روز سے افواہیں زیرِ گردش تھیں
شائع 18 جولائ 2023 10:48pm

ٹک ٹاکر عفان ملک نے پاکستانی ٹک ٹاکرز کی دنیا کی کوئین جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم سے منگنی توڑ دی جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام پر کردی۔

دونوں ٹک ٹاکر اسٹارز علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی کی پروقار تقریب گزشتہ سال ستمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی متعدد خوبصورت تصاویر کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

علشبہ اور عفان کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق گزشتہ کئی روز سے افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب عفان ملک نے اس کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

عفان ملک نے علشبہ انجم کے ساتھ اپنی منگنی کے ٹوٹنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے جبکہ علشبہ انجم اپنی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔

عفان ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ“کیا آپ کی منگنی ختم ہو گئی ہے؟“اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ”ہاں۔“

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر و یوٹیوبر علشبہ انجم اور عفان ملک دونوں نے اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

Affan Malik

Alishbah Anjum