Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
شائع 19 جولائ 2023 04:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

کھیلا کا چوتھا روز

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا تاہم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ پراباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گال ٹیسٹ کا تیسرا روز اور پاکستان کی 149 رنز کی برتری

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 221 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ 278 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان 83 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ ملکر 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناسکے جبکہ سعود شکیل 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی، سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5، پربھات جے سوریا نے 3 جبکہ وشوا فرنینڈو اور کسون راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 461 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

کھیل کا دوسرا روز

سری لنکن اننگز

ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی اننگز

دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز اسکور کیے ، بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

کھیل کا پہلا روز

گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کیے تھے۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

cricket

Galle Test

pakistan vs sri lanka

icc world test championship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div