Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

آغا علی کالاعلاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اللہ نے ہمت دی ہے کہ آج میں سب کے سامنے بیٹھا ہوں، اداکار
شائع 19 جولائ 2023 09:59pm

پاکستانی معروف اداکار آغا علی نے 14 برسوں سے لا علاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

آغا علی حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیماری، کیریئر اور دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 14 برسوں سے چنبل (سورائسز) نامی جِلدی بیماری کا شکار ہیں اور انہیں یہ بیماری کیریئر کے آغاز میں لگی تھی۔

ان کا بتانا تھا کہ اس بیماری نے ان پر طاقتور حملہ کیا تھا، آغاز ہی میں ان کے جسم پر سیکڑوں کی تعداد میں زخم بن گئے تھے۔

بیماری سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ چنبل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کا مکمل طور پر علاج سامنے نہیں آیا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ ذہنی تنا سے دور رہیں، جِلد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، نیند پوری کریں، ورزش کریں اور پریشان نہ ہوں ، اس کے باوجود بھی اللہ نے ہمت دی ہے کہ آج میں سب کے سامنے بیٹھا ہوں۔

life and style

Agha ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div