Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آج کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
شائع 20 جولائ 2023 09:59am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے آج بھی مخلتف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال کے علاوہ جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان سمیت پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال اور کرم میں بھی آج بادل برس سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان ہے جب کہ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے کے واقعات میں اب تک 2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جہلم میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

karachi weather

Met Office

Rain

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div