بالی ووڈ اداکارکا گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

ادیتیہ کپور اپنی میوزک البم پر کام کررہے ہیں ، بھارتی میڈیا
شائع 20 جولائ 2023 09:22pm

بالی ووڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور جلد ان کی البم ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فلم ’عاشقی 2‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار ادیتیہ کپور نے بتایا کہ وہ اپنی میوزک البم پر کام کررہے ہیں اور وہ جلد منظر عام پر آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میوزک ہمیشہ سے ان کا جنون رہا ہے اور وہ اب گلوکاری میں اپنا کیریئر بنانے کیلئے بہت سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔

ادیتیہ کپور نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وہ ’دی نائٹ مینیجر‘ کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹوڈیو میں ’عاشقی‘ فلم کے گانے گایا کرتے تھے۔

اداکار کی کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ایک گٹار کے ساتھ گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Aditya Roy Kapur