Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسز اسپتال میں بجلی بندش کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

سروسز اسپتال میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر نہ چلنے کی ویڈیو وائرل
شائع 22 جولائ 2023 09:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

لاہور کے سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹویٹ سامنے آگیا۔

اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ آج سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، فوری ایکشن لیتے ہوئے اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے 2 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، رپورٹ آج رات تک پیش کر دی جائے گی۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں دوران آپریشن جنریٹرز کا ڈیزل ختم

اس سے قبل لاہور کے سروسز اسپتال میں دوران آپریشن جنریٹرز کا ڈیزل ختم ہوگیا جبکہ آپریشن تھیٹرز میں تو بجلی بند ہو گئی لیکن وی آئی پی رومز کے جنریٹرز چلتے رہے۔

سروسز اسپتال لاہور میں بجلی کی بندش وبال جان بن گئی۔ آپریشن تھیٹرز میں آپریشن کے دوران لائٹ چلی گئی۔ ناک، کان، گلے کے ڈیپارٹمنٹس میں بھی بجلی غائب ہونے سے ڈاکٹرز اور مریض پریشان رہے۔

دوران آپریشن بجلی بند ہونے پر ڈاکٹرز نے جنریٹرز نہ چلنے کے واقعے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران جنریٹرز کا بند ہونا انتہائی تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ حکمرانوں کے پاس وی آئی پی رومز کے لیے تو تیل ہے لیکن غریب عوام کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔

electricity

lahore

Care Taker CM Punjab

services hospital

mohsin naqvi

generators

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div