Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ میں بیٹوں کے کردار پر صارفین کا شدید ردعمل

'ایسے بیٹوں سے بہتر ہے بیٹے ہی نہ ہوں'
شائع 23 جولائ 2023 01:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشترکہ خاندانی نظام کی کہانی پیش کرنے والا ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی رواں ہفتے پیش کی جانے والی اقساط پرکئی صارفین نے مخلتف آراء کا اظہار کیا ہے۔

ایک نجی چینل پر پیش کیا جانے والا یہ ڈرامہ مقبولیت کی اونچائی چھونے کے ساتھ ساتھ عوام کے دلوں پر بھی اپنا گہرا اثر چھوڑ رہا ہے۔

اس ڈرامے میں والد کے انتقال کے بعد رواں ہفتے کچھ اقساط میں ایسے پہلو دکھائے گئے ہیں جن کو صارفین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ڈرامے میں واصف نامی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صارفین نے بیٹے کی حیثیت کے حوالے سے بھی اپنا ردِعمل دیا ہے۔

یہ ڈرامہ سیریل ادریس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جسے منصور احمد نے تحریرکیا ہے۔

تحسین خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور عینہ آصف شامل ہیں۔

پاکستان

drama

entertainment

lifestyle

baby baji

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div