Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

والد کے ساتھ تنازع کے بعد ترک شیف کھانے کا برتن اٹھانے میں ناکام

شیف سی زیڈ این براک اور ان کے والد براک کے درمیان فراڈ اسکینڈل اب بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے
شائع 26 جولائ 2023 10:34pm
تصویر: یاہو نیوز یوکے
تصویر: یاہو نیوز یوکے

خاندانی مسائل نے شیف سی زیڈ این براک کے کام کو متاثر کردیا، سوشل میڈیا پر لی گئی ایک ویڈیو میں شیف اپنے کیریئر میں پہلی بار انگور کے پتوں سے بھرے ہوئے ایک بڑے برتن کو پلٹنے میں ناکام رہے

ترک سیف کی یہ غلطی ان کے چاہنے والوں کے لئے قابل تشویش ہے، کیونکہ وہ بہت زیادہ مقدار میں کھانا پکانے کے لئے جانے جاتے ہیں اور آسانی سے بڑے سے بڑے وزنی کھانے کا تھال پلٹ سکتے ہیں، لیکن اس بار لگتا ہے انہونی ہوگئی، شیف نے کھانے کا برتن پلٹنا چاہا پر وہ ناکام رہے۔

واضح رہے ترکی کے معروف شیف بوراک اوزدیمیر کا اپنے والد سے تنازع عروج پر ہے اور اس حوالے سے مسلسل خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، انہوں نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے، اور الزام لگایا کہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کے نام کو غیر ملکی تاجر کو فروخت کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بوراک کے بہت سے فالوورز نے یہ بھی کہا کہ برتن کا سائزبڑا تھا جس کی وجہ سے وہ اس کی منتقل کرنے میں ناکام ہوگئے، جب کہ ان کے چاہنے والوں نے کہا ہے کہ حالیہ تنازع کی وجہ سے بوراک نفسیاتی اور صحت کے دیگر مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے روز مرہ کے کام کو انجام دینے میں بھی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔

Turkey

Czn Burak

Turkey chef

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div