Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی اداکار کی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

اس فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
شائع 26 جولائ 2023 04:39pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا
تصویر: ٹائمز آف انڈیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعمران ہاشمی بھارتی تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔

فلم میں عمران ہاشمی کی شمولیت پر ان کے مداحوں نے بے پناہ جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق یہ فلم کامیاب اورمشہور ٹائیگر فلم کا تیسرا پارٹ ہے جس میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور عمران ہاشمی کی اس فلم میں موجودگی سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔

فلم کے پلاٹ اور عمران ہاشمی کے کردار کی تفصیلات کو فلحال خفیہ رکھا گیا ہے جس سے فلم میں ان کے کردار کے بارے میں تجسس اور توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

india

Salman Khan

سلیبریٹی

life and style

movie

imran hashmi

katrina kapoor